Soz Nama RSS



سوز نامہ شمارہ ١٣

سلام! اس امید کے ساتھ کہ عالمِ قلب میں خوشیوں کی بہار بسیرا کیے ہوگی اور باہر کی تلخیاں اندر گھر کرنے میں ناکام ٹھہریں گی۔ اس خط میں دیری کی وجوہات میں سے ایک فیض کے نام ہونے والا فیسٹیول ہے اور وہاں لگنے والا سوز کا اسٹال۔ چلو پہلے سوز کے اسٹال کو دیکھتے جاتے ہیں۔ وہاں تمھیں اخبار سا دکھنے والا سوز نامہ دیکھائی دے گا۔ پچھلا خط یاد ہے اور اس میں ہماری اردو پر ہونے والی بات؟ سو خوشخبری یہ ہے کہ اس کام کا آغاز ہو چکا، یادِ رفتگاں اور روایت شکن سے لے کر سوزِ لغت تک اس پہلے شمارے میں تمھارے لیے بہت کچھ شامل کیا ہے۔ فیض فیسٹیول پر تو ہر...

Continue reading



سوز نامہ شمارہ ١٢‎

پیارے ہم سوز سلام!  آج سے خطوط کے سلسلے کا آغاز کرتے ہیں اور یہ پہلا خط ۔۔ سوز خواں سے ہم سوز کے نام۔ امید ہے کہ حال ہستی بخیر و عافیت ہوگا اور سردی کی بڑھتی شدت جہاں ہر جاندار کی ہڈیاں تک جمانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، وہیں ایک نئے آغاز کا جوش تمہارا لہو گرمائے ہوئے ہوگا۔ پتہ ہے موسم کی سختیاں جہاں ہر ایک کو مفلوج کیے دیتی ہیں، وہیں یہ رت اپنے اندر بہت سے تحائف بھی تو لیے ہوئے آتی ہے۔ اسی سے مولانا کلام یاد آتے ہیں اور ان کی یہ بات: "میں اپ کو بتلاؤں میرے تخیل میں عیش زندگی کا سب سے بہتر تصور کیا ہو سکتا ہے....

Continue reading